صوبہ سندھ کے گاڑی مالکان کے لیے صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولہ کی جانب سے ایک اور اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز نے پرانی نمبر پلیٹس کو نئی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس سے تبدیل کرانے کی معیاد میں مزید توسیع کرتے ہوئے نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اب گاڑی مالکان 15 مئی 2025 تک اپنی پرانی نمبر پلیٹس کو نئی سیکیورٹی فیچرڈ پلیٹس سے تبدیل کرا سکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ معیاد 3 اپریل 2025 مقرر کی گئی تھی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق توسیع کا مقصد عوام کو مزید سہولت دینا ہے تاکہ تمام گاڑی مالکان وقت پر اپنی پلیٹس کی تبدیلی یقینی بنا سکیں۔
نئی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس سے گاڑیوں کی شناخت اور سکیورٹی کا نظام مزید بہتر ہوگا۔