Follw Us on:

سندھ میں “سسٹم” سیاسی سسٹم سے بڑا ہے، اسے کون چلا رہا ہے؟ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Dr khalid maqbool sinddique

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر کوئی ٹینکر ڈرائیور نشے کی حالت میں یا بغیر لائسنس کے گاڑی چلا رہا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ایسے ٹینکر سے اگر کوئی ہلاکت واقع ہو تو یہ قتلِ خطا نہیں بلکہ قتلِ عمد کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر کی پولیس غیر مقامی ہے، اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان ڈمپرز کو شہر کے اندر داخل ہونے کی اجازت کون دیتا ہے؟ سندھ میں “سسٹم” سیاسی سسٹم سے بھی زیادہ طاقتور ہو چکا ہے، اور یہ سوال اہم ہے کہ اسے چلا کون رہا ہے؟

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچی شراب پینے والوں کو تو معاوضہ دیا جاتا ہے، لیکن ان افراد کو معاوضہ کیوں نہیں دیا جاتا جو ڈمپر سے کچلے جاتے ہیں؟ یہ معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ انسانی اور انتظامی ہے، جسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کو عوام کے جذبات سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ ڈمپرز کو شہر سے گزرنے کی اجازت ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ڈمپر جلانے کے شبے میں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ جب عوام یہ محسوس کرتے ہیں کہ قانون ظالم اور بے حس ہو چکا ہے، تو وہ مجبور ہو کر خود ردِ عمل دیتے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس