April 13, 2025 12:10 am

English / Urdu

Follw Us on:

مخالفین چاہتے ہیں ہم حکومت چھوڑ دیں, سید مراد علی شاہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پارٹی کارکنوں سے ملنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شروعات ٹھٹھہ اور سجاول سے کی ہے اور اپریل کے آخر تک تمام اضلاع کا دورہ کیا جائے گا۔

پچھلے سال کوئی نئی اسکیم شروع نہیں کی گئی تھی، تاہم اس سال نئی اسکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں، ہر ضلع کو کم از کم پانچ ارب روپے کی اسکیمیں دی جائیں گی۔

کارکنوں کی تجاویز پر ایک ارب روپے کی اسکیمیں بھی بنائی جائیں گی جن کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، جبکہ ڈپٹی کمشنرز بھی ان میں تعاون کریں گے۔

ہر ضلع کو پندرہ دن دیے گئے ہیں تاکہ اپنی اسکیمیں جمع کرا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آپ کی اپنی پیپلز پارٹی ہے اور ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ سونامی، سیلاب اور سائیکلون کے بعد جہاں کسی نے کچھ نہ کیا، وہاں پیپلز پارٹی نے متاثرین کو نہ صرف گھر بنا کر دیے بلکہ مالکانہ حقوق بھی دیے۔

پانی کی قلت پورے صوبے میں ہے لیکن ٹھٹھہ اور سجاول چونکہ آخری علاقوں میں آتے ہیں، اس لیے یہاں صورتحال زیادہ سنگین ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دریائے سندھ ہمارا ہے اور ہم اس کا پانی کسی اور کو نہیں دیں گے۔

مراد علی شاہ نے دریاؤں پر کینالز بنانے کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ کینال سمورا اور سندھو پر نہر بنانا منظور نہیں۔ 2018 سے 2023 تک سندھ حکومت نے ان منصوبوں پر کام نہیں ہونے دیا۔ نگران حکومت میں ارسا اجلاس کے دوران پنجاب نے یہ تجویز دی اور ارسا نے بغیر پڑھے منظوری دے دی، جس پر سندھ نے شدید اعتراض کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے سی سی آئی میں اس منصوبے کے خلاف ریفرینس بھیجا، ایکنک اجلاس میں بھی ڈپٹی وزیراعظم کو خط لکھ کر مخالفت کی گئی۔ بعد ازاں اس منصوبے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ دشمن کسی بھی منصوبے کو منظور نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین چاہتے ہیں ہم حکومت چھوڑ دیں تاکہ انہیں کھلی چھوٹ مل جائے، مگر ہم جذبات میں آ کر ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان ہو۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر یہ منصوبہ ختم نہ ہوا تو وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پیپلز پارٹی نے شہادتیں دی ہیں لیکن اپنے لوگوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔

انہوں نے گرین پاکستان انیشیٹو، لائننگ، ٹرپ ایریگیشن اور پانی کی بچت جیسے منصوبوں کا ذکر کیا اور کہا کہ سندھ کوسٹل ہائی وے پر کام جاری ہے۔

سکھر سے حیدرآباد موٹروے کو ملک کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ اسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین صرف دریائے سندھ کی بات کرتے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ چناب، جہلم، راوی اور ستلج سب ہمارے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر کوئی ایک شخص دنیا میں یہ ثابت کر دے کہ 27 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں جا رہا ہے تو ہم قصوروار، ورنہ یہ سب جھوٹ ہے۔

ڈیلٹا کے علاقوں میں بعض سال ایسا ہوتا ہے کہ ایک قطرہ بھی پانی نہیں پہنچتا، وہاں کے لوگ مرنے کے قریب ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے سندھ مخالف منصوبے بننے نہیں دے گی۔

آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو 18 اپریل کو حیدرآباد میں جلسہ کریں گے اور تمام لوگوں کو شرکت کی دعوت دی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس