April 12, 2025 11:58 pm

English / Urdu

Follw Us on:

پی ایس ایل 10: نہ بیٹنگ چلی نہ بولنگ، گلیڈیٹرز نے زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ (فوٹو: ایکس)

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے موجود ہیں۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، گلیڈیٹرز کی قیادت سعود شکیل، جب کہ پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گلیڈیٹرز بیٹرز نے زلمی گیندبازوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، زلمی گیند باز گلیڈیٹرز بلے بازوں کے سامنے لڑکھڑاتے نظر آئے۔ گلیڈیٹرز کی جانب سے کپتان سعود شکیل نے 59، فن ایلن نے 53 اور حسن نواز 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 مزید یہ کہ کوسل مینڈس نے 35 اور ریلی روسو 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹ گئے اور یوں مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر گلیڈیٹرز نے 216 رنز بنائے اور جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا۔

کوسل مینڈس نے 35 اور ریلی روسو 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹ گئے۔ (فوٹو: ایکس)

زلمی گیندبازون کی جانب سے انتہائی معمولی گیندبازی دیکھنے کو ملی، زلمی کی جانب سے علی رضا، سفیان مقیم اور الزاری جوزف نے 1،1،1 وکٹ حاصل کی، جب کہ باقی تمام گیند باز کو بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں بھی زلمی بیٹرز کوئی خاص کمال نہ کرسکے اور ایک بعد دوسرا اور پھر تیسرا، ایسے کرتے چلتے بنے۔ زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم اور صائم ایوب اوپننگ کے لیے آئے، مگر گلیڈیٹرز فاسٹ بولر محمد عامر کی گیند پر کپتان بابر چلتے بنے۔

مزید پڑھیں: شاداب، شاہین یا رضوان: کون بنا پی ایس ایل کا سب سے کامیاب کپتان؟

زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 50، حسین طلحت نے 35 اور مچل اوون نے 31 رنز بنائے۔ حیرت انگیز طور پر زلمی کے 5 بلےباز بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جب کہ آخری بلےباز علی رضا بھی 4 گیندوں پر صفر بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

گلیڈیٹرز گیندبازوں کی جانب سے انتہائی عمدہ بلےبازی دیکھنے کو ملی، مسٹری اسپنر ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2،2، جب کہ کائل جیمیسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مسٹری اسپنر ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2،2، جب کہ کائل جیمیسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔ (فوٹو: ایکس)

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوا ہے اور ایونٹ کا فائنل 18مئی کو کھیلا جائے گا، پی ایس ایل کا تیسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان آج رات 8 بجے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 سیمی فائنل اور فائنل شامل ہیں۔کراچی اور ملتان پانچ، پانچ، جب کہ راولپنڈی میں 11 میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10: چھ ایسے بالر جو سب سے زیادہ وکٹیں لے سکتے ہیں

یاد رہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے افتتاحی میچ اسلام آباد نے لاہور قلندرز کو شکست دی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس