April 13, 2025 12:01 am

English / Urdu

Follw Us on:

دورہ ترکیہ : مریم نواز کی ترک جامعات کو پنجاب میں کیمپس قائم کرنے کی دعوت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مریم نوز کا ترکیہ کی اعلیٰ تعلیمی جامعات کو پنجاب میں کیمپس قائم کرنے کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں تعلیم کی انقلابی طاقت کے عنوان سے ایک تاریخی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نے ترکیہ کی اعلیٰ تعلیمی جامعات کو پنجاب میں کیمپس قائم کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ ترکیہ کے ادارے پنجاب میں نوجوانوں کے لیے جدید مراکز قائم کریں تاکہ دونوں ممالک مل کر روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سکیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ وہ ایسا مستقبل دیکھنا چاہتی ہیں جس پر نہ صرف پاکستان بلکہ ترکیہ کی آئندہ نسلیں بھی فخر کریں۔

مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر بچہ سکول میں داخل ہو، تعلیم جاری رکھے اور کامیابی حاصل کرے۔ ان کا وژن تعلیم کو صرف ایک شعبہ نہیں بلکہ روشن مستقبل، امید اور ترقی کی کنجی کے طور پر پیش کرتا ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک عالمی معاہدہ تشکیل دیا جائے اور اس مقصد کے لیے باہمی اشتراک سے تعلیمی پالیسی، تدریسی حکمتِ عملی اور فروغ تعلیم کے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ تعلیم کو سفارتکاری کے ذریعے عوامی فلاح کا ذریعہ بنانا چاہتی ہیں اور اسی تناظر میں فرینڈز آف ایجوکیشن کے ویژن کو اجاگر کیا۔

وزیر اعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ اجتماعی کوششیں وہ نتائج دے سکتی ہیں جو انفرادی طور پر ممکن نہیں ہوتے۔ ترک خاتون اول کی قیادت میں فورم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے، انہوں نے اسے خواتین کی قیادت کے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر تسلیم کیا۔

مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پنجاب کی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کے ناتے نہ صرف تعلیمی عمارتوں میں بہتری لانا چاہتی ہیں بلکہ فرسودہ سوچ کو بھی تبدیل کرنے کا چیلنج قبول کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کی بنیاد انقلابی سوچ پر ہے اور ان اصلاحات کا مقصد صرف خواندگی نہیں بلکہ بچوں کو لرننگ فریڈم اور روشن مستقبل دینا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے مزیدکہا کہ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو سماجی مساوات قائم کر سکتی ہے، اور ہمیں ان بچوں کے بارے میں بھی سوچنا ہے جو جنگ، غربت یا تعصب کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں — جیسے فلسطینی مائیں، افغان بچیاں، سوڈانی مہاجرین یا کشمیری بچے۔

انہوں نے ترک خاتون اول ایمینہ اردوان کے کردار کو سراہا جنہوں نے بچوں کے حقوق کو سفارتی ایجنڈے کا حصہ بنایا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ اور پنجاب کے عوام، مشکلات کا شکار خواتین اور بچوں کے ساتھ مکمل اخلاقی حمایت کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس