Follw Us on:

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کی تاریخی فتح، ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے سلطانز کو پہلے بلےبازی کی دعوت دی ہے۔ (فوٹو: ایکس)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے سلطانز کو پہلے بلےبازی کی دعوت دی ہے، کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر، جب کہ ملتان سلطانز کی محمد رضوان کررہے ہیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شائی ہوپ بلے بازی کے لیے کریز پر تشریف لائے مگر ہوپ زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹہر سکے اور محض 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سلطانز کی پہلی وکٹ 55 رنز پر، جب کہ دوسری وکٹ 82 رنز پر گرگئی۔ (فوٹو: ایکس)

سلطانز کی پہلی وکٹ 55 رنز پر، جب کہ دوسری وکٹ 82 رنز پر گرگئی، جس کے بعد عثمان خان آئے اور وہ بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان محمد رضوان اس ایڈیشن کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے، اُنہوں نے 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے 63 گیندوں پر پانچ چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے یہ اننگز کھیلی۔ کیوی آل راؤنڈر مائیکل بریسویل نے 17 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے، اُن کے علاوہ کامران غلام نے 36 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 1،1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کنگز کی ابتدائی 4 وکٹیں محض 79 رنز پر گرگئیں، جس کے بعد جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچویں وکٹ پر 142 رنز کی شراکت قائم کی، جیمز ونس نے فتح گر سنچری اننگز کھیلی اور 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے گئے، جب کہ خوشدل شاہ 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کنگز کی ابتدائی 4 وکٹیں محض 79 رنز پر گرگئیں۔ (فوٹو: ایکس)

کراچی کنگز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ مائیکل بریسویل اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 سیمی فائنل اور فائنل شامل ہیں۔ کراچی اور ملتان پانچ، پانچ، جب کہ راولپنڈی میں 11 میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس