یوکرینی حکام کے مطابق، روس نے یوکرین پر ڈرونز سے حملہ کیے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے اور یوکرینی دارلحکومت کیف اور ملک کے دیگر حصوں میں رہائشی و تجارتی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
عالمی خبر ارساں ادرے رائٹرز کے مطابق روس کی جانب سے چھوڑے گئے 88 ڈرونز میں سے 56 کو مار گرایا گیا، جبکہ 24 ڈرونز کو الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے راستہ بھٹکانے میں کامیاب ہوئے۔
کییف کے میئر ویتالی کلیچکو کے مطابق، دارالحکومت میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
شہری انتظامیہ کے مطابق، ڈرون کے ملبے نے ایک نجی مکان کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور کئی تجارتی عمارتوں کو نقصان پہنچا، جس کے باعث شہر کے مختلف حصوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
شمال مشرقی شہر خارکیف میں بھی ایک شخص زخمی ہوا، جیسا کہ خارکیف کے میئر ایہور تیریکوف نے بتایا۔
علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ وسطی علاقے ڈنیپروپیٹرووسک میں بھی رہائشی اور تجارتی عمارتیں متاثر ہوئیں، جبکہ فوجی حکام نے جنوبی علاقے اوڈیسا میں بھی نقصان کی تصدیق کی ہے۔