Follw Us on:

تینوں بڑی جماعتیں پاکستان کا سرمایہ ہیں،فواد چوہدری ن  لیگ اور پیپلز پارٹی کے حق میں بول پڑے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
تینوں بڑی جماعتیں پاکستان کا سرمایہ ہیں،فواد چوہدری ن  لیگ اور پیپلز پارٹی کے حق میں بول پڑے( فائل فوٹو)

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ  ن اور پیپلز پارٹی تینوں جماعتیں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان میں سے کسی کو بھی سیاسی منظرنامے سے نکالنا قومی نقصان کے مترادف ہوگا۔

پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آج مسلم لیگ  ن کو پنجاب کی سیاست سے الگ کر دیا جائے تو پھر پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ کس سے ہو گا؟ اور اگر پی ٹی آئی کو سیاسی میدان سے ہٹا دیا جائے تو کیا ن لیگ مذہبی انتہا پسندی اور شدت پسند قوتوں کا تنہا مقابلہ کر سکے گی؟

ان کا کہنا تھا کہ ان تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے لیے سیاسی سپیس پیدا کرنی ہوگی۔ اگر مسلم لیگ  ن اور پیپلز پارٹی کو اسپیس نہ دی گئی تو پی ٹی آئی کے لیے سیاسی نقصان ہو گا اور اگر پی ٹی آئی کو میدان سے باہر کر دیا گیا تو اس کا نقصان نہ صرف ن لیگ کو بلکہ پوری سیاسی فضاء کو ہوگا۔

فواد چوہدری نے ن لیگ کے سینئر رہنماؤں  رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور اسحاق ڈار  جبکہ پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور سید یوسف رضا گیلانی کو اچھا اور باوقار سیاسی کردار رکھنے والے افراد قرار دیا۔

فواد چوہدری نے مزید پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کی اور کہا کہ جن افراد نے پارٹی کی بنیاد رکھی اور اسے مقبول جماعت بنایا، آج وہی قیادت الزامات کی زد میں ہے جبکہ موجودہ قیادت محض بوٹوں سے محبت کی بنیاد پر سامنے آئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پچھلے 22 سال کہاں تھے؟ ہم نے پارٹی کی تشکیل، جدوجہد اور اقتدار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج پی ٹی آئی کی جو حالت ہے، اس میں مسائل بہت زیادہ ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس