April 13, 2025 10:50 am

English / Urdu

Follw Us on:

مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے کامیڈین جاوید کوڈو انتقال فرما گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جاوید کوڈو ایک عرصہ سے علیل تھے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرے والے اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال فرماگئے۔

جاوید کوڈو ایک عرصہ سے علیل تھے، وہ اپنے اپنے پست قد کی وجہ سے ہمیشہ مقبول و معروف رہے تھے۔

انہوں نے بے شمار سٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی پر کام کیا تھا، وہ 45 سال تک میڈیا انڈسٹری کی خدمت کرنے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اسکواش کا درخشاں باب بند، آفتاب جاوید انتقال کر گئے

انہوں نے اب تک سٹیج ڈراموں سمیت 150 فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1981 میں ڈرامہ سودے باز سے کیا، انہوں نے پنجابی اور اردو فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ان کا مشہورِ زمانہ ڈرامہ ’آشیانہ‘ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس