Follw Us on:

اسرائیلی فورسز کا اسپتال پر حملہ: بچوں، عورتوں سمیت درجنوں افراد شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

غزہ کی فضا دھماکوں سے لرز اٹھی، اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے ال اہلی اسپتال پر بےرحمانہ بمباری کی، جہاں مریض، زخمی، اور نوزائیدہ بچوں کی آخری امید دم توڑتی دکھائی دی۔ 

ڈاکٹرز نے جان کی پروا کیے بغیر مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال سے نکالا لیکن بم برسنے کا سلسلہ نہیں تھما۔

نہتے شہری، جن کا گناہ صرف فلسطینی ہونا ہے، یہ سب بار بار نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اس بار اسرائیلی فوج نے وسطی نُصیرات کیمپ اور جنوبی خان یونس کے عوام کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا مگر اب لوگ کہاں جائیں؟ زمین بھی اب ان کے لیے تنگ ہو چکی ہے۔

انسانی تاریخ کا سیاہ باب رقم ہو چکا ہے، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 50,912 فلسطینی شہید اور 115,981 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ حکومت کے میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ اصل شہداء کی تعداد 61,700 سے تجاوز کر چکی ہے جن میں ہزاروں ایسے ہیں جو ملبے تلے دبے ہیں اور شہادت پا چکے۔

ادھر قاہرہ میں مصالحتی مذاکرات جاری ہیں لیکن زمینی حقیقت ہر لمحہ مزید ستم خیز ہو رہی ہے۔

7 اکتوبر کے حملے میں 1,139 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد قیدی بنائے گئے تھے لیکن جواب میں جو کچھ غزہ پر ٹوٹا، وہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔

یہ سب ہونے کے باوجود، عالمی ادارے اس حیوانیت پر خاموش ہیں مگر غزہ کے بےگناہ شہداء گواہ ہیں کہ مظلوم کی آہ دیر سے سہی، خالی نہیں جاتی۔

مزید پڑھیں: روس کے یوکرین پر ڈرون حملے، چار افراد زخمی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس