کراچی میں آج جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ یکجہتی مارچ ہو رہا ہے، جس کا آغاز شام 4 بجے شاہراہ فیصل سے کیا جائے گا۔ مارچ کا مقصد اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا اور اہلِ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی ہے۔ شہر کے تمام اضلاع سے قافلوں کی صورت میں شرکاء شاہراہ فیصل پر جمع ہوں گے۔
منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلم حکمران غزہ میں جاری ظلم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، جب کہ اقوام متحدہ صرف قراردادیں پاس کرنے تک محدود ہے جنہیں امریکا نے ویٹو کردیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ او آئی سی اور عرب لیگ کہاں ہیں جنہیں عرب دنیا کے تحفظ کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔