پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔
قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے اور اختلافات ہوتے رہتے ہے لیکن بانی عمران خان کی بات فائنل ہوتی ہے۔
عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔ بلوچستان کے حالات خراب ہیں اور سردار اختر مینگل انصاف مانگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان کو مشورہ ہے کہ دہشتگردوں کو فوری لگام ڈالے، شہباز شریف
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ہم پر گولیاں برسائی گئیں لیکن ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا، بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے۔