Follw Us on:

اسرائیل مظالم کے خلاف متحد ہوکر سامنے آنا پڑے گا، مولانا فضل الرحمان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
امیر جے یو آئی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر امتِ مسلمہ کو اٹھ کر کھڑے ہونا ہوگا۔ (فوٹو: گوگل)

امیر جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل مظالم کے خلاف متحد ہوکر سامنے آنا پڑے گا۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کراچی میں جے یو آئی کا احتجاج کیا گیا، امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے فلسطین کو حوصلہ دیا ہے، خون کے آخری قطرے تک فلسطین کے ساتھ رہیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف سیلاب بن کر کھڑا ہونا ہوگا، اسرائیل کوئی ملک نہیں بلکہ سرزمینِ فلسطین پر قبضی کیا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ نے ظالم حق میں اپنا مؤقف لیا ہوا ہے، آج کے اجتماع سے یہ پیغام دیا ہے معصوم فلسطینی اکیلے نہیں ہیں۔

امیر جے یو آئی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر امتِ مسلمہ کو اٹھ کر کھڑے ہونا ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس