Follw Us on:

بیساکھی کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 ملزمان گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بیساکھی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

سی ٹی ڈی نے بیساکھی کے موقع پر دہشتگردی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے راولپنڈی سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت بادل سنگھ اور سورج سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا ہے۔

ان گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، جو بیساکھی کے موقع پر ممکنہ طور پر سکھ یاتریوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ پنجاب بھر میں گزشتہ چند دنوں کے دوران دہشتگردوں کے خلاف 189 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے نتیجے میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ان آپریشنز کا دائرہ لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم تک پھیلایا گیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے 2053 کومبنگ آپریشنز کیے گئے جن میں 82 ہزار 473 افراد سے تفتیش کی گئی اور 263 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی گانگرس کے وفد کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی تعریف

ادھر بیساکھی کے موقع پر ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں جو اپنے روحانی پیشوا بابا گرونانک دیو جی اور دیگر مقدس مقامات پر حاضری دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو فروغ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یاتریوں کے احترام میں گوردوارہ جنم استھان میں عالمی معیار کے 100 کمرے تعمیر کیے جا رہے ہیں اور ملک بھر کے گوردواروں کی تزئین و آرائش جاری ہے۔

یاد رہے کہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتری گرونانک سمیت اپنے دیگر مذہبی رہنماؤں سے عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے جہاں دہشتگردی کا خطرہ ٹل گیا، وہیں پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ یہاں اقلیتیں مکمل آزادی اور تحفظ کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما پروفیسرخورشید احمد انتقال کرگئے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس