Follw Us on:

اربوں کا بینک اسکینڈل، انڈیا کا مفرور جیولر بیلجیم میں گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اربوں کا بینک اسکینڈل

بیلجیم سے ایک ایسی خبر آئی ہے جس نے انڈیا کے مشہور بینک فراڈ کیس کو ایک بار پھر سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔

سات سال سے مفرور، انڈیا کا مطلوب ترین جیولر مہول چوکسی بالآخر قانون کی گرفت میں آ گیا۔ انڈیا کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ایک معتبر ذرائع نے  عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو تصدیق کی ہے کہ چوکسی کو بیلجیم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ وہی مہول چوکسی ہے جس پر اپنے بھتیجے نیرو مودی کے ساتھ مل کر انڈیا کے دوسرے بڑے سرکاری بینک، پنجاب نیشنل بینک (PNB) کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے فراڈ میں جھونکنے کا الزام ہے۔

2018 میں سامنے آنے والے اس اہم مالیاتی اسکینڈل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا جب PNB کی ممبئی برانچ میں اس منفرد دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا۔

مہول چوکسی، جو گیتانجلی جیمز کا منیجنگ ڈائریکٹر رہا ہے، اس نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انڈیا کی تحقیقاتی ایجنسیوں پر جانبداری کا الزام لگایا تھا۔

 2018 میں ایک خط کے ذریعے اس نے دعویٰ کیا کہ “تحقیقاتی ادارے پہلے سے طے شدہ ذہن کے ساتھ کارروائیاں کر رہے ہیں۔”

جہاں نیرو مودی پہلے ہی برطانیہ میں حراست میں ہے اور ایک ایکسٹراڈیشن اپیل ہار چکا ہے وہیں چوکسی کی گرفتاری ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

انڈین حکومت پہلے ہی اس کی حوالگی کے لیے درخواست دے چکی ہے تاہم قوی امکان ہے کہ چوکسی میڈیکل گراؤنڈز پر اس کا دفاع کرے گا۔

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے 2008  کے ممبئی حملوں کے ایک اہم ملزم کو انڈیا کے حوالے کیا اور یہ بلاشبہ انڈیا کے لیے انصاف کی جانب ایک اور قدم ہے۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کا فلسطین کے لیے 1.8 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس