گوجر خان میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے لوگوں کی کثیر تعداد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 200 سے زیادہ ہے، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان موقع پر پہنچ گئے، محکمہ صحت اور فوڈ حکام بھی پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال یعنی اکتوبر 2024 میں گوجر خان کے نواحی قصبہ آہیر میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ جس میں 37 مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجر خان میں طبی امداد دی گئی تھی۔مریضوں نے قصبہ آہیر میں ولیمے کا کھانا کھایا تھا۔