پاکستان بزنس فورم کراچی نے ایک اعلان کیا ہے کہ 22 اپریل 2025 بروز منگل کو ہونے والی ملک گیر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کی جائے گی۔
یہ ہڑتال فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے منعقد کی جارہی ہے اور کراچی کے تاجر برادری نے اس تاریخی موقع پر اپنے کاروبار بند رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
پاکستان بزنس فورم کے صدر، جناب سہیل عزیز نے تمام تجارتی اداروں، مارکیٹ یونینز، صنعت کاروں، اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 22 اپریل کو اپنے کاروبار بند کریں اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے اتحاد کا عملی ثبوت دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ “یہ ہڑتال صرف ایک احتجاج نہیں، بلکہ ایک پیغام ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے درد میں شریک ہیں۔”
یہ ہڑتال نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلم ممالک کے اتحاد کی علامت ہے۔ کراچی کے تمام تجارتی مراکز میں اس ہڑتال کے دوران ہر سطح پر رابطہ کمیٹیاں فعال ہوں گی تاکہ یہ احتجاج بھرپور اور کامیاب ہو سکے۔
پاکستان بزنس فورم نے اپنے تمام عہدیداروں، صدر، نائب صدور، سیکریٹریز، اور ممبران کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ذاتی کاروبار بھی بند رکھیں اور اس تحریک میں شامل ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتال فلسطینی عوام کے حقوق کی جنگ کا حصہ ہے اور ہمیں اس میں مکمل طور پر شامل ہونا ہے۔
پاکستان بزنس فورم کا ماننا ہے کہ اس ہڑتال کے ذریعے دنیا کو ایک واضح پیغام جائے گا کہ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پاکستان بزنس فورم کراچی نے آخر میں تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ “آئیں، 22 اپریل کو ہم سب مل کر اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور یہ ثابت کریں کہ ہم صرف کاروباری لوگ نہیں، بلکہ انسانیت کے علمبردار بھی ہیں۔”مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 97 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد