Follw Us on:

’اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی سوچے بھی نہیں، حافظ نعیم الرحمان کی مسلم حکمرانوں کو وارننگ 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ 18 اپریل کو ملتان میں بڑا مارچ ہوگا ، پورے جنوبی پنجاب سے لوگ شریک ہوں گے۔ کراچی میں سب ریکارڈ ٹوٹ گئے، لاہور میں جگہ کم پڑ گئی، تمام پاکستانی امریکی، یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

بائیس اپریل کو ملک میں ہڑتال ہوگی، تمام مسلم ممالک کو سربراہان کو خط لکھا ہے ان شااللہ سب ممالک اس ہڑتال میں شامل ہوں گے، دنیا بھر سے اسرائیل اور امریکا پر دباؤ پڑے گا، امریکا خدا نہیں ہے، تاریخ ہے کہ امریکا نے ہمیشہ مزاحمت میں مار کھائی ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ  لوگ اسرائیل اور امریکا کے خلاف نفرت کررہے ہیں نفرت کی لہر پوری دنیا میں موجود ہے، اسرائیل چھوٹے چھوٹے بچوں کو گولیاں مار کر قتل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہیرو شیما اور ناگا ساگی پر ایٹم بم پھینکا، اب ایک مرتبہ پھر خود کو دہشت گرد ثابت کیا ہے۔ حماس نے جمہوری طریقے سے جیتے تھے مگر ان کی حکومت نہیں بننے دی گئی، حماس سے کہا جارہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک لوگوں کا سمندر بار بار سڑکوں پر نہیں آئے گا اسی طرح قتل عام جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل توسیع پسندانہ پر کام کررہا ہے عرب ممالک کو اس بارے سوچنا چاہیے، پاکستان کو بھی اس بارے سوچنا چاہیے اور فوجی سطح پر اسٹریٹجی بنانی چاہیے، اسرائیل کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کی تجویز: حماس کا ’ضروری مشاورت‘ کے جواب دینے کا عندیہ 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو مثبت طریقے سے سڑکوں پر لا رہے ہیں ہم انسانیت کے لیے یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔22 اپریل کو عالمگیر ہڑتال ہوگی، ترکی، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں بھی 22 اپریل کو ہڑتال ہو گی، حکمران امریکا سے نہ ڈریں۔

انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے خلاف کیا کارروائی کی ہے ؟ حکومت پاکستانی پاسپورٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

امریکا اور اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے تاریخ کا مطالعہ کریں ،یہ ظالم ہیں۔ ظالم نہیں مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں ۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پردباؤ آسکتا ہے، عوامی دباؤ کی وجہ سے کوئی ہمت نہیں کررہا، اگر پاکستانی حکمرانوں نے کوئی ایسی حماقت کی تو عوام نہیں کرنے دیں گے۔ حماس کی جدوجہد کی وجہ سے بہت سارے اسلامی ممالک اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

انہوں نے مسلم حکمرانوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی سوچے بھی نہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس