Follw Us on:

نوے کی دہائی کے اسٹارز نے دل تو جیتے مگر کوئی ٹرافی نہیں ، محمد حفیظ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نوے کی دہائی کے اسٹارز نے دل تو جیتے مگر کوئی ٹرافی نہیں جیتی،

سابق کپتان محمد حفیظ کے ایک بیان نے سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے کہ خود شعیب اختر بھی خاموش نہ رہ سکے۔ 

اُن کے جذباتی ردعمل نے اس بحث کو بڑھا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کیا نوے کی دہائی کے لیجنڈری کرکٹرز واقعی کوئی “لیگیسی” چھوڑ کر نہیں گئے؟

یہ بحث اُس وقت بھڑکی جب پی ایس ایل کے ایک میچ کے بعد کے ایک ٹی وی شو میں محمد حفیظ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “نوّے کی دہائی کے اسٹارز نے دل تو جیتے ہیں لیکن کوئی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتی۔ ان کا کرشمہ میدان تک محدود تھ، لیکن قوم کو وہ لمحات نہیں دے سکے جو تاریخ میں امر ہوجائیں۔”

یہ جملہ شعیب اختر کے دل پر گویا تیر بن کر لگا ہو۔ انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “یہ آدمی کہہ رہا ہے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس نے کوئی لیگیسی نہیں چھوڑی؟ جنہوں نے انڈیا کے خلاف ایک دہائی تک راج کیا، تمہاری لیگیسی کیا ہے؟”

سوشل میڈیا پر اس بیان کے بعد کرکٹ شائقین میں ایک طوفان سا آگیا۔ لاکھوں مداحوں نے شعیب اختر کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ کچھ نے محمد حفیظ کی بات کو “غیر مناسب مگر حقیقت پر مبنی” قرار دیا۔

حفیظ نے فوری وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ “میرے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ میں خود 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کا مداح ہوں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ ان کے دور میں ہم کوئی آئی سی سی ٹائٹل نہیں جیت سکے۔ یہ حقیقت ہے، ذاتی تنقید نہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “2009 میں یونس خان کی قیادت میں ہم نے پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتاے تھا وہ لمحہ نئی نسل کے لیے ایک مشعل راہ بنا۔”

لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ “صرف ٹرافی جیتنا ہی لیگیسی نہیں ہوتا”۔ وسیم، وقار، انضمام، سعید انور، اور شعیب جیسے کھلاڑیوں نے جس انداز میں دُنیا پر راج کیا ہے وہ ایک نسل کی امید بنے۔ ان کی بولنگ، بیٹنگ اور اَنداز آج بھی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔

اس کے بعد کچھ سینیئر کھلاڑیوں نے آف دی ریکارڈ گفتگو میں بتایا کہ “حفیظ کو ایسی باتیں میڈیا میں نہیں کرنی چاہییں جو سینیئرز کی تضحیک کے زُمرے میں آئیں۔”

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان کرکٹ اب صرف ٹرافیوں میں لیگیسی ڈھونڈے گا، یا اُن لمحوں، جدوجہد اور جذبے کو بھی سراہا جائے گا جو دلوں میں زندہ ہیں؟

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے افغان خواتین کرکٹرز کے لیے خصوصی فنڈ کا اعلان کردیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس