Follw Us on:

ایران جوہری خواب چھوڑ دے ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہ روکی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ “ایران کو جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرنا ہوگا ورنہ دنیا ایک اور جنگ کے دہانے پر ہوگی۔”

ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران جان بوجھ کر امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے میں تاخیر کر رہا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ “وہ ہمیں گھما رہے ہیں، وقت ضائع کر رہے ہیں۔ مگر ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ وہ جوہری ہتھیار کے بہت قریب ہیں۔”

یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان عمان میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی اہلکار نے “مثبت” اور “تعمیراتی” گفتگو کی۔

 اگلا دورہ رواں ہفتے روم میں متوقع ہے جہاں ایک ممکنہ معاہدے کے خدوخال پر بات چیت ہوگی۔

لیکن اصل بات تو ٹرمپ کا وہ جملہ تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین اور ویتنام امریکا کو نقصان پہنچانے کے لیے باقاعدہ حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ “میں چین یا ویتنام کو الزام نہیں دیتا۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ آج ملاقات کر رہے ہیں، بڑی خوبصورت ملاقات ہوگی، جس کا واحد مقصد ہے کہ امریکا کو کیسے نقصان پہنچائیں۔”

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں جن میں ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔

ان کے اس بیان نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی آگ کو ہوا دی ہے جہاں پہلے ہی حالات نازک ہیں۔ 

ایران کی جانب سے اگرچہ بات چیت کو مثبت قرار دیا گیا ہے لیکن واشنگٹن کے لہجے میں سختی اور بے اعتمادی نمایاں ہے۔مزید پڑھیں: جنگ بندی کی تجویز: حماس کا ’ضروری مشاورت‘ کے جواب دینے کا عندیہ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس