پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا چھٹا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا، جہاں قلندرز نے کنگز کو 65 رنز سے عبرتناک شکست دے دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، جب کہ کنگز کی قیادت جارح مزاج بلےباز ڈیوڈ وارنز نے کی۔ قلندرز نے ٹاس جیت کر بلےبازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 اسکور بنائے اور کنگز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے انتہائی مؤثر کن بلےبازی دیکھنے کو ملی۔ اوپننگ کے لیے جارح مزاج بلےباز فخر زمان اور محمد نعیم بلےبازی کے لیے کریز پر آئے، مگر محمد نعیم کریز پر ٹہر نہ سکے اور محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد عبداللہ شفیق آئے اور وہ بھی 6 رنز بناکر چلتے بنے۔
فخر زمان نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھے چوکوں اور پانچ چھکوں کے ساتھ 47 گیندوں پر 76 رنز بنائے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ ڈیرل مچل نے 41 گیندوں پر 75 رنز بنائے، جب کے باقی کوئی بھی بلےباز 30 رنز بھی نہ بناسکا۔

کراچی کنگز کی جانب سے بالکل معمولی گیندبازی دیکھنے کو ملی، اننگ کے آغاز میں حسن علی نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں لیں، مگر ان کے علاوہ کوئی بھی بلےباز آؤٹ نہ کرسکا۔ ایک بعد دوسرا ایسے کرتے گیندباز لاہوری بلےبازوں کے ہاتھوں پٹتے گئے۔
فاسٹ بولر حسن علی کی جانب سے ذمہ دارانہ گیندبازی دیکھنے کوملی اور انھوں نے 28 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ عباس آفریدی 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا علاوہ کوئی بھی گیند باز وکٹ حاصل نہ کرسکا۔
قلندرز کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگز کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کنگز کی جانب سے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی مایوس کن بلےبازی دیکھنے کو ملی، خوشدل شاہ کے علاوہ کوئی بیٹر بھی 30 سے زیادہ نہ کرسکا، خوشدل نے 39 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ حسن علی نے27 اور شان مسعود نے 18 رنز بنائے۔ کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، سکندر رضا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں میچ کل شام 16 اپریل کو رات 8 بجے دفاعی چیمپیئن اسلام آباد اور ملتان سلطانز کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔