Follw Us on:

مالدیپ کا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مالدیپ نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ملک میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

مالدیپ نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ملک میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق مالدیپ کی پارلیمان نے اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق بل کی منظوری دے دی، جسے صدر محمد معیزو نے بھی دستخط کے بعد فوری طور پر نافذ کر دیا۔

مالدیپ کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن قانون میں کی جانے والی یہ ترمیم اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف ایک واضح پیغام ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اب اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد مالدیپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے، تاہم دوہری شہریت رکھنے والے شہری کسی دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے ملک میں داخلے کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی جنگ بندی کی تجویز: حماس کا ’ضروری مشاورت‘ کے بعد جواب دینے کا عندیہ

یاد رہے کہ یہ تجویز سب سے پہلے مئی 2024 میں اپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ میکائل احمد نسیم نے پیش کی تھی، جسے سیکیورٹی سروسز کمیٹی نے منظور کیا، اور 308 دن بعد پارلیمان سے باضابطہ منظوری حاصل کی گئی۔

ادھر صدر محمد معیزو نے فلسطینی علاقوں میں انسانی ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے عنوان سے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس