Follw Us on:

جب فیلڈ پر ہوتے ہیں تو پیچھے سے گالیاں سننی پڑتی ہیں، حسن علی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اگر میرا یہ کہنا کہ ’کنگ کرلے گا‘ کسی کو برا لگا تو اس پر معذرت کرتا ہوں: حسن علی

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ختم ہونے کے بعد قومی پلئیر حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اس پریس کانفرس میں کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی نے ایک طنزیہ مگر جذباتی جملہ کہا کہ”بابر کو ہم نے کنگ بنایا، اور ہم ہی اس کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔”

یہ بیان سن کر صحافی بھی لمحہ بھر کو ساکت ہو گئے لیکن حسن رُکے نہیں۔ اگلے لمحے، وہ بابر اعظم کے لیے اپنی محبت اور حمایت کا کھل کر اظہار کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ “بابر ہمارا ہی پراڈکٹ ہے، وہ ہمارا ہیرا ہے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میرے کہنے سے وہ گر جائے گا، تو سن لیں وہ کم بیک کرے گا اور زوردار کم بیک کرے گا۔”

حسن علی نے مزید کہا کہ “جب فیلڈ پر ہوتے ہیں، پیچھے سے گالیاں سننی پڑتی ہیں۔ وہ لمحے تکلیف دہ ہوتے ہیں لیکن ہم اپنی کارکردگی سے ہی جواب دے سکتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ “خوشدل کے ساتھ نیوزی لینڈ میں جو ہوا، وہ تکلیف دہ تھا۔ لیکن ہم کھلاڑی ہیں، واپس آتے ہیں، بہتر ہوتے ہیں۔”

بابر کے حوالے سے اپنے متنازع جملے “کنگ کرلے گا” پر معذرت کرتے ہوئے حسن نے کہا کہ “میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا، لیکن اگر کسی کو برا لگا تو میں معذرت خواہ ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ”  اگر میں کہوں کہ کنگ رن نہیں کرے گا اور اس سے وہ رنز کرنے لگ جائے تو میں آج یہی بات کردیتا ہوں۔”

کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کے خلاف شکست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں۔

انکا کہنا تھا کہ “ہم نے کچھ شاٹس غلط کھیلے، پارٹنرشپس نہیں بن سکیں لیکن ٹیم میں ٹیلنٹ ہے اور ہم ضرور کھیل میں واپس آئیں گے۔”

مزید پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں آئی سی سی کا دو گیندوں کے اصول میں تبدیلی پر غور

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس