پاکستان میں سونے کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن تیزی سے بڑھنے کے بعد تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 8,600 روپے اضافے سے 348,000 روپے تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 7373 روپے کا اضافہ ہوا جو اب 298,353 روپے ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 46 ڈالر کا اضافہ ہوا جو بین الاقوامی مارکیٹ میں 3310 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
گزشتہ روزعالمی اور مقامی دونوں بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے 3224 ڈالر تک پہنچ گئی۔
مزید برآں، 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے یہ پاکستان میں 290,980 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تھی۔