جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں چاردیواری لوڈر گاڑی پر گرنے سے دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
پنڈی اور سہالہ کے قریبی علاقوں میں دیوار گرنے کے مزید دو واقعات پیش آئے۔ درویسہ میں خاتون شدید زخمی جبکہ سہالہ میں ملبہ گرنے سے بچہ اور نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔
راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں مسجد کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ وہ ہزارہ کالونی کا رہائشی تھا۔ لاش کو مزید کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی حکام نے موسم کے مسلسل اتار چڑھاؤ سے خبردار کیا ہے اور مکینوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے، خاص طور پر طوفان سے متاثرہ اور ساختی طور پر کمزور علاقوں میں ، تا کہ مزید اس طرح کے حادثات سے بچا جائے۔
اسلام آباد اور گرد نواح علاقوں میں شدید بارش اور اولے گرنے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس سے شہریوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
متعدد مقامات پر بارش کے باعث ٹریفک بھی جام ہو گئی جس مسافروں کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑا۔