April 19, 2025 12:30 pm

English / Urdu

Follw Us on:

سعودی عرب کے وزیر دفاع سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سعودی عرب کے وزیر دفاع سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے( فوٹو: ارنا)

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ہمراہ وفد سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی وزیر دفاع سعودی قیادت کی ہدایت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔

شہزادہ خالد تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے متعدد ملاقاتیں کریں گے۔

ایران کی سرکاری خبر ارساں ادارے ارنا کے مطابق سعودی وزیر علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے اور دفاعی تعلقات اور انسداد دہشت گردی کوآرڈینیشن کو تقویت دینے کے طریقے تلاش کریں گے۔

یہ ہائی پروفائل دورہ روم میں ایران کے جوہری پروگرام پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور سے پہلے ہو رہا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ایک کال کے دوران علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ بھی کیا۔ انہوں نے خطے کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا تاکہ غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے امریکی منصوبے سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے بھی فروری میں اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے فون پر بات کی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس