وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملازمت، گھر یا دکان کرائے پر دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی اور 30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا۔
انھوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملازمت، گھر یا دکان کرائے پر دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سقوطِ ڈھاکہ، بنگلادیش نے پاکستان سے معافی کا مطالبہ کر دیا
طلال چوہدری نے بتایا کہ افغان حکومت سے رابطے جاری ہیں، نائب وزیراعظم کی سربراہی میں ایک وفد افغانستان جارہا ہے۔
واضح رہے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور یکم اپریل سے اب تک 40 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔