Follw Us on:

اسلام آباد پولیس نے غزہ مارچ کے فلوٹ اور بینر لگانے والوں کو گرفتار کر لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
دو افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 20 اپریل کو ہونے والے یکجہتی غزہ مارچ کی تیاریوں میں مصروف جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار اور سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

پاکستان میٹرز کے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ شب غزہ مارچ کی اطلاع دینے کے لیے تیار فلوٹ سیکٹر ای الیون میں تھا، جسے پولیس نے روک کر قبضہ میں لے لیا اور فلوٹ کے ساتھ موجود رضاکاروں کو بھی تھانہ میں روک لیا۔

جماعت اسلامی کی قیادت اور پولیس کے درمیان رابطوں کے بعد فلوٹ اور حراست میں روکے گئے افراد کو رہا کر دیا گیا، تاہم بعد میں کسی اور معاملے کو بنیاد بنا کر چند دیگر کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہر گروپ کے ساتھ نگران افسر، اس سال حاجیوں کے لیے معیاری سہولیات کیا ہوں گی؟

پولیس ذرائع کے مطابق دو افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یہ شکایات سامنے آئی تھیں کہ اسلام آباد کے انتظامی معاملات کے ذمہ دار ادارے سی ڈی اے نے اسرائیل مخالف مارچ کی اطلاعی بینرز کو شہر میں مختلف مقامات سے اتارا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس