Follw Us on:

پاراچنار :شادی میں آئے 100 مہمان فوڈ پوائزننگ سے ہسپتال پہنچ گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاراچنار :شادی میں آئے 100 مہمان فوڈ پوائزننگ سے ہسپتال پہنچ گئے( فائل فوٹو)

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں شادی میں مضر صحت کھانا کھانے  سے 100 افراد کی حالت ناساز ہو گی جس وجہ سے انہیں اسپتال میں لے جانا پڑا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر قیصر عباس نے تصدیق کی   کہ شبہ ہے کہ لوگوں کی حالت خراب  فوڈ پوائزننگ  کی وجہ سے ہوئی ہے۔

شادی میں 200 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، کھانے کے فوراً بعد بہت سے لوگوں کو بیمار ہو گئے تو، متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا اور بعد میں انہیں گھر بھیج دیا گیا۔

اس وقت تفتیش جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر بھی تحقیقات کی پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

پاراچنار کو پشاور سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کی بندش کے بعد فاقہ کشی، ادویات کی کمی، اور آکسیجن کی قلت کی اطلاعات کے ساتھ، یہ خطہ پچھلے سال شروع ہونے والے مسلح تنازعات کی زد میں آ گیا تھا، جس نے انسانی بحران کو جنم دیا تھا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کشیدگی کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں کے ساتھ، مارچ کے آخر میں متحارب قبیلوں کے درمیان آٹھ ماہ کا امن معاہدہ طے پایا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس