April 19, 2025 10:50 pm

English / Urdu

Follw Us on:

غزہ میں گھروں پر اسرائیلی بمباری، 70 سے زائد فلسطینی شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی گھروں پر بمباری

غزہ میں ایک بار پھر قیامت ٹوٹ پڑی، جب اسرائیلی طیاروں نے خیمہ بستیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق 70 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ ہر طرف لاشیں، ملبے اور آہوں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف جمعے کے دن صبح سے اب تک 64 افراد کی شہادتوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ “غزہ کو ابھی خوراک کی ضرورت ہے” کیونکہ لاکھوں افراد بھوک اور قحط کے دہانے پر ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے نمائندے کے مطابق غزہ میں لوگ نفسیاتی طور پر ٹوٹ چکے ہیں، بچے بھوک سے بلک رہے ہیں اور مائیں ان کے لئے ایک نوالہ تک مہیا کرنے سے قاصر ہیں۔ اسرائیلی محاصرے نے امدادی قافلوں کا داخلہ تقریباً ناممکن بنا دیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 51,065 فلسطینی اسرائیلی جارحیت میں شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 116,505 تک جا پہنچی ہے۔

تاہم، غزہ کی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق اصل شہادتیں 61,700 سے تجاوز کر چکی ہیں کیونکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

یہ سب کچھ اس جنگ کا تسلسل ہے جو 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی، جب حماس کے حملے میں اسرائیل میں 1,139 افراد مارے گئے اور 200 سے زائد یرغمال بنا لیے گئے۔

مزید پڑھیں: ایران خواب دیکھنا بند کرے، وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس