Follw Us on:

عالمی فوڈ چینز ہمارے سر کا تاج ہیں اور ان پر حملے قابلِ مذمت ہیں، طلال چودھری

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عالمی فوڈ چینز پر حملوں میں کوئی سیاسی اور مذہبی جماعت ملوث نہیں۔ (فوٹو: گوگل)

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوڈ چینز ہمارے سر کا تاج ہیں، ان پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔

طلال چودھری نے کہا ہے کہ عالمی فوڈ چینز پر حملوں میں کوئی سیاسی اور مذہبی جماعت ملوث نہیں، ملوث افراد سے دہشت گردوں کی طرح نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کارروائیاں جاری ہیں اور اب کسی سرمایہ کار کو شکایت نہیں ہوگی۔ پاکستان میں جس نے بھی سرمایہ کاری کی ہے، اس کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے اور ریاست اپنے فرض سے غافل نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک بندہ پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کرے، لوگوں کو روزگار بھی مہیا کرے، ٹیکس بھی دے اور صحت میں بھی پیسہ خرچ کرے اور کچھ مشتعل افراد اسے نقصان پہنچائیں، ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں : 9 مئی کیسز : چار ماہ میں 36 ہزار نامزد لوگوں کا فیصلہ کرنا ناانصافی ہے، شیخ رشید

دوسری جانب راولپنڈی کی عدالت میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے ملزمان کو پیش کیا گیا، جہاں انہوں نے معافی مانگ لی۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے اور ہم اس کی معافی مانگتے ہیں، فوڈ چینز میں ہمارے ہی لوگ کام کرتے ہیں۔ ہم معذرت خواہ ہیں ہمیں معاف کردیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی اور راولپنڈی سمیت کئی جگہوں پر مشتعل افراد کی جانب سے عالمی فوڈ چینز پر حملے دیکھنے کو ملے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس