📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس
ابھی کوئی تازہ اپ ڈیٹ موجود نہیں
مکمل تفصیلات:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا نواں میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جارہا ہے، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دونوں میں سے کسی نے بھی اپنا پہلا میچ نہیں جیتا اور دونوں اپنا اپنا پہلا میچ جیتنے کے لیے بے تاب ہیں۔
پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں اور ٹیم میں صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں اور ٹیم میں شائے ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ شامل ہیں۔
میچ سے قبل تجزیہ کے مطابق ملتان سلطانز اپنی شکستوں کا سلسلہ ختم کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ان کی بیٹنگ لائن اگرچہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، لیکن بولنگ یونٹ نے انہیں مایوس کیا ہے۔ دونوں پچھلے میچوں میں 200 سے زائد رنز دیے گئے، جس سے ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکی۔ ملتان کو اپنی بولنگ میں بہتری لانا ہوگی تاکہ وہ اس میچ میں فتح حاصل کر سکے۔
دوسری جانب پشاور زلمی بھی مسائل کا شکار ہے۔ کپتان بابر اعظم اب تک دو میچوں میں صرف ایک رن ہی بنا سکے ہیں۔ ٹیم کی بیٹنگ لائن بھی بری طرح ناکام رہی ہے۔ صرف محمد حارث ہی پچھلے میچ میں کچھ مزاحمت دکھا سکے۔ بولنگ میں بھی زلمی کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور وہ بھی دونوں میچوں میں 200 سے زائد رنز دے چکے ہیں۔