April 21, 2025 12:44 am

English / Urdu

Follw Us on:

زمین کے تنازع پر جھگڑا، نائیجریا میں فائرنگ سے 56 افراد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

نائجیریا کی وسطی ریاست بینو میں اس ہفتے دو مختلف حملوں میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ حملے مشتبہ خانہ بدوش فولانی چرواہوں کی جانب سے کیے گئے جن کے مقامی کسانوں کے ساتھ زمین اور چراگاہوں کے تنازعے جاری ہیں۔

حکومت کی جانب سے ہفتے کو پہلے 17 افراد کے مارے جانے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن بعد میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تعداد 56 تک پہنچ چکی ہے۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ممکنہ طور پر مزید لاشیں مل سکتی ہیں۔

پولیس کی ترجمان اینی سیویس کیتھرین نے جمعے کے دن جاری کردہ بیان میں بتایا کہ بڑی تعداد میں مسلح افراد نے رات کے وقت بینو ریاست کے ایک علاقے پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، لیکن اس دوران انہوں نے عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں یوکم علاقے میں پانچ کسان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دوسرا حملہ لوگو نامی علاقے میں ہوا جو پہلے مقام سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس حملے میں بارہ افراد مارے گئے۔ دونوں حملے بینو کے اوٹکپو علاقے میں ہونے والے ایک اور واقعے کے بعد سامنے آئے جہاں دو دن قبل گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ سب واقعات ایک ہفتے کے اندر پیش آئے جب مسلح افراد نے پڑوسی ریاست پلیٹیو کے دیہاتوں پر حملہ کر کے پچاس سے زائد افراد کو قتل کر دیا تھا۔

تحقیقی ادارے ایس بی ایم انٹیلی جنس کے مطابق، 2019 سے اب تک چرواہوں اور کاشتکاروں کے درمیان ہونے والے جھڑپوں میں 500 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور 22 لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا ہے۔

زیادہ تر جھڑپیں مسلمان فولانی چرواہوں اور عیسائی کسانوں کے درمیان ہو رہی ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تنازعے کی جڑ مذہب نہیں بلکہ ماحولیاتی تبدیلی، چراگاہوں کی کمی اور زمین پر قبضے کا مسئلہ ہے۔

یہ تنازعہ نائجیریا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں خوراک کی فراہمی کو بھی شدید متاثر کر رہا ہے کیونکہ یہ علاقے زرعی پیداوار کے حوالے سے اہم تصور کیے جاتے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس