April 21, 2025 12:44 am

English / Urdu

Follw Us on:

حکومتِ سندھ کا لائیو اسٹاک ایڈوائزری بورڈ کے قیام کا فیصلہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
حکومتِ سندھ کا محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز نہ صرف مقامی کسانوں اور فارمرز کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

حکومتِ سندھ نے مویشی، دودھ اور گوشت کی صنعت سے وابستہ شعبوں کی بہتری اور ترقی کے لیے لائیو اسٹاک ایڈوائزری بورڈ کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

گزشتہ شب ڈالفا (ڈیری ایگریکلچر لائیواسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن) کے سورتی فارم پر سیزن 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد لائیواسٹاک ایڈوائزری بورڈ تشکیل دینے جا رہے ہیں، جس میں مویشی، دودھ اور گوشت سے وابستہ شعبوں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے اس شعبے کو ترقی دی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کا محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز نہ صرف مقامی کسانوں اور فارمرز کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے بلکہ انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک کو درپیش خوراک کے تحفظ (فوڈ سیکیورٹی) جیسے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: ریڈ زون کنٹینرز سے بند: رکاوٹوں کے باوجود اسلام آباد میں غزہ مارچ ہو گا، جماعت اسلامی

واضح رہے کہ ڈالفا کی نمائش میں مویشی اور گوشت کی صنعت سے وابستہ تقریباً 500 سے زائد ترقی پسند فارمرز نے شرکت کی۔ اس نمائش کا مقصد کراچی شہر میں مختلف نسل کے مویشی فراہم کرنا تھا تاکہ قربانی کے جانوروں کی فروخت کا آغاز ہو سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی نے مویشی اور گوشت کے تاجروں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ سندھ حکومت کا محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز اس شعبے سے وابستہ تمام فریقین کی مکمل سرپرستی کر رہا ہے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس