Follw Us on:

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
زائرین چند روز قبل ڈاہرانوالہ سے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔ (فوٹو: گوگل)

مدینہ منورہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو ایک المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

نجی نشریاتی ادارے دنیا نیوز کے مطابق یہ حادثہ سعودی عرب کے شہر بدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے پیش آیا، جب عمرہ زائرین کی بس کا ٹرالر سے تصادم ہوا۔ اس حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کے علاقے چشتیاں کی سب تحصیل ڈاہرانوالہ اور فورٹ عباس ہارون آباد کے گرد و نواح سے تھا۔

مزید پڑھیں: ہم اعلان کریں تو کوئی کنٹینر راستہ نہیں روک سکے گا، حافظ نعیم الرحمان کی حکمرانوں کو وارننگ

واضح رہے کہ زخمیوں کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں، لیکن ذرائع کے مطابق یہ زائرین چند روز قبل ڈاہرانوالہ سے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام زائرین سعودی عرب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ڈاہرانوالہ کی ایک نجی ٹریول ایجنسی کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس