ارتھ ڈے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیغام دیا کہ “زمین صرف ہماری نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔“
مریم نواز شریف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم صرف باتیں نہ کریں بلکہ عملی اقدامات سے زمین کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا بروقت سدباب نہ کیا گیا تو ہمارا کل، آج سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ پنجاب حکومت نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی جزو بنا دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ “ہم نے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگا کر قدرتی حسن کو بحال کرنے کی ٹھوس کوشش کی ہے۔”
ایک انقلابی قدم کے طور پر پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ انوائرمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے جو صنعتی آلودگی پر نظر رکھے گی، جبکہ خودکار مانیٹرنگ سسٹمز سے کارخانوں کی نگرانی کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ “فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے سپر سیڈرز فراہم کیے جا رہے ہیں اور یہ کہ پنجاب وہ پہلا صوبہ ہے جس نے جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔”
ان کا واضع پیغام تھا کہ “ہمیں اپنی زمین کے لیے مل جل کر کام کرنا ہے۔ آئیں، عہد کریں کہ ہم ایک بہتر، سرسبز اور محفوظ پاکستان کے لیے متحد ہو جائیں۔”
اگر سوچا جائے تو یہ ارتھ ڈے، صرف ایک دن نہیں، ایک تحریک ہے، ایک وعدہ ہے زمین سے، انسانیت سے اور آنے والی نسلوں سے۔ مزید پڑھیں: میرپورخاص کی پولیس لائنز میں دھماکہ، اسلحہ و گولہ بارود سمیت حساس ہتھیار تباہ