Follw Us on:

امریکی مصنوعات پر غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے کو تیار ہیں، وفاقی وزیرِ خزانہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Muhammad aurangzaib
حکومت امریکا کے ساتھ وسیع تر معاشی روابط استوار کرنے کی خواہاں ہے۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے غیر ٹیرف رکاوٹوں کے خاتمے پر بات چیت جاری ہے۔ اگر پاکستان میں امریکی مصنوعات پر کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں موجود ہیں، تو حکومت ان کا جائزہ لینے اور انہیں دور کرنے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے کپاس اور سویابین کی مزید درآمد کا خواہش مند ہے، جب کہ کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امریکا کے ساتھ وسیع تر معاشی روابط استوار کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں جلد ایک سرکاری وفد امریکا کا دورہ کرے گا۔

مزید پڑھیں: روایتی سستی یا مجرمانہ غفلت: کیا 67 ہزار پاکستانی عازمینِ حج نہیں کرسکیں گے؟

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان تعمیری اور حقیقت پسندانہ انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھولنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی مرحلے پر امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا ہے تو حکومت انہیں دور کرنے پر غور کرے گی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے اور عالمی مالیاتی منڈیوں سے سرمایہ حاصل کرنے کے مواقع کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینال منصوبہ کے خلاف عدالتوں میں ہڑتال: ’لگتا ہے پورے سندھ کو موئن جوداڑو بنادیں گے

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے دائرے سے نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ ملک کی معیشت کو دیرپا استحکام حاصل ہو سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس