بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اس بل پر مشاورت کے لیے فوری ملاقات کی ہدایت دی۔
نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات کے دوران اہم گفتگو کی اندرونی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔
عمران خان کا وکیل شیر افضل مروت کے بیانات اور وکلا کی فیسوں کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی ہے۔
مزید پڑھیں: انڈیا میں سیاحوں پر حملہ، اطالوی اور اسرائیلی شہریوں سمیت 27 افراد ہلاک
نجی ادارے کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اس بل پر مشاورت کے لیے فوری ملاقات کی ہدایت دی۔
عمران خان نے پارٹی قیادت کو اختلافات ختم کرنے اور اتحاد برقرار رکھنے کا پیغام بھیجا، جب کہ بیرسٹر گوہر کو “معذرت خواہانہ رویے” پر سخت پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں انڈین وزیراعظم کا ’غیرمعمولی‘ استقبال، نریندر مودی کس مشن پر ہیں؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے افغانستان سے متعلق بات چیت میں تاخیر کی، جب کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عملداری پر سوالات اٹھاتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کی۔