Follw Us on:

ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم پر حملہ

ڈی آئی خان کے علاقے شورکوٹ میں پولیو مہم کے دوران ایک المناک واقعہ پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

اچانک ہونے والے اس حملے کا مقصد پولیو مہم کو سبوتاژ کرنا تھا مگر پولیس کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی نے سازش کو ناکام بنا دیا۔

پولیس اہلکاروں نے نہ صرف خود کو محفوظ رکھا بلکہ فوری طور پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو زخمی حالت میں دھر لیا۔ گرفتار ملزمان کو فوری طور پر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ ایک منظم منصوبہ بندی کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

یہ واقعہ پولیو ورکرز کی قربانیوں اور پولیس کی جرأت کا منہ بولتا ثبوت بن گیا جس نے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں پولیو جیسے موذی مرض کے خلاف جنگ روکنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: انڈیا کا فیصلہ نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ غیرذمہ دارانہ ہے، شرجیل میمن

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس