Follw Us on:

غیر قانونی افغان باشندے: اب تک کُل پانچ لاکھ 20 ہزار لوگ افغانستان جا چکے ہیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

طورخم بارڈر پر افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی تازہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 298 افراد کو سرحد پار کرایا گیا۔

ان میں 727 وہ افغان شہری تھے جن کے پاس افغان سٹیزن کارڈ موجود تھے، جبکہ 1 ہزار 571 ایسے افراد تھے جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے اور انہیں ملک بدر کیا گیا۔

اس طرح 1 اپریل 2025 سے اب تک طورخم اور دیگر زمینی راستوں کے ذریعے افغانستان واپس جانے والوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 244 ہو چکی ہے۔ ستمبر 2023 میں رضاکارانہ اور مرحلہ وار واپسی کی سرکاری مہم شروع ہونے کے بعد سے اب تک دو مرحلوں میں کُل 5 لاکھ 20 ہزار 447 افغان شہری اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈیا کا فیصلہ نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ غیرذمہ دارانہ ہے، شرجیل میمن

رپورٹ یہ بھی یاد دلاتی ہے کہ مہم کے ابتدائی مرحلے میں ایک چینی شہری کو بھی غیر قانونی قیام پر سوست بارڈر سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی چیک پوسٹوں پر دستاویزات کی جانچ مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ غیر قانونی رہائش اور آمد و رفت کو روکا جا سکے، جبکہ رضاکارانہ واپسی کے خواہش مند افراد کو سہولت فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس