Follw Us on:

روس کا یوکرین پر ڈرون حملہ، 9 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
روس کا یوکرین پر ڈرون حملہ، 9 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

روسی ڈرونز اور میزائلوں کی بوچھاڑ نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو لرزا کر رکھ دیا۔ در و دیوار ہلے، عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں اور ایک بار پھر لوگ ملبے تلے سسکتے رہے۔

یوکرینی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے مطابق رات بھر جاری رہنے والے روسی حملے نے 9 افراد کی جان لے لی، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ تباہی شہر کے مغربی ضلع سویتوشنسکی میں دیکھی گئی جہاں ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ٹیلیگرام پر جاری کی گئی تصاویر میں ریسکیو ٹیموں کو فلیش لائٹس کی مدد سے ملبے میں دبے لوگوں کو نکالتے، سیڑھیوں سے اوپر چڑھتے اور ہر اپارٹمنٹ کی کھڑکیاں کھٹکھٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فائر بریگیڈ نے اطلاع دی کہ چالیس سے زائد مقامات پر آگ بھڑکی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق، کئی جگہوں سے موبائل فونز کی گھنٹیاں بجتی سنائی دے رہی تھیں جو اس بات کا ثبوت تھیں کہ نیچے کوئی زندہ دفن ہے۔

ایمرجنسی سروس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ “تلاش اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری آواز تک نہ پہنچ جائیں۔”

دوسری جانب خارکیف شہر بھی مسلسل روسی حملوں کی زد میں رہا جہاں کھڑکیاں چکناچور ہو گئیں اور دو افراد زخمی ہوئے۔

زیٹومیر ریجن میں امدادی ٹیموں پر دوبارہ حملہ کیا گیا جس سے ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوا۔

اس کے علاوہ ریلوے نظام بھی حملے کی زد میں آیا، یوکرزلیزنیتسیا کے مطابق دو ریل کارکن زخمی ہوئے جبکہ ٹریک اور دفاتر کو نقصان پہنچا۔ تاہم، ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہی۔

مزید پڑھیں: فلسطینی صدر کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس