الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسلامک مائیکروفنانس پروگرام کے تحت مزید 17 افراد میں موبائل فوڈ اسٹالز تقسیم کر دیے گئے۔
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں 17 افراد کو ذاتی کاروبار کے لیے ضروری اشیا مہیا کیں۔
الخدمت مائیکروفنانس پروگرام کے تحت یہ افراد ذاتی کاروبار کے ذریعے اپنے اور اہلِ خانہ کی گزر بسر کا اہتمام کر سکیں گے۔

اس پروگرام کا مقصد معاشی طور پر خودمختار فرد کے ذریعے گھروں کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا
واضح رہے کہ اب تک پروگرام کے ذریعے آسلام آباد میں سینکڑوں افراد کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے معاونت کی جا چکی ہے۔