Follw Us on:

لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

لاہور کے علاقے ڈیفنس روڈ پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں وہ اور ان کی والدہ بال بال بچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے باعث متعدد دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: حافظ نعیم کا جمعہ کو ‘یوم مذمت انڈیا واسرائیل’ منانے کا اعلان

واضح رہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس