April 25, 2025 10:37 pm

English / Urdu

Follw Us on:

پرانے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ مکمل بند، کیا آپ کا موبائل بھی اس فہرست میں ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ تین معروف آئی فون ماڈلز پر مکمل طور پر بند ہونے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ، جس کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، اب ایک نئے باب میں داخل ہو رہی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صرف iOS 15.1 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گی۔

اس فیصلے کے بعد iPhone 5s، iPhone 6 اور iPhone 6 Plus پر واٹس ایپ مکمل طور پر غیر فعال ہو جائے گی۔ یعنی نہ پیغام بھیج سکیں گے، نہ وصول کر سکیں گے اور نہ ہی کوئی پرانی چیٹ کھول سکیں گے۔

اگرچہ ان فونز کے صارفین کی تعداد آج کے دور میں نسبتاً کم ہو چکی ہے لیکن یہ ماڈلز اب بھی لاکھوں لوگوں کے زیر استعمال ہیں۔

سب سے پرانا ماڈل، یعنی iPhone 5s 2013 میں منظر عام پر آیا تھا جبکہ iPhone 6 اور 6 Plus 2014 میں ریلیز ہوئے تھے۔

ان تمام ڈیوائسز کو ایپل 2016 میں بند کر چکا ہے اور انہیں “obsolete” یعنی متروک قرار دے دیا گیا ہے۔

ایپل کی جانب سے ان ماڈلز کے لیے نہ تو اب کوئی سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کی جاتی ہیں، نہ پرزے دستیاب ہیں اور نہ ہی کوئی تکنیکی سپورٹ میسر ہے۔

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ نے بھی اب ان ماڈلز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ اس سے قبل اس فہرست میں انسٹاگرام اور اسپاٹیفائی جیسی ایپس بھی شامل ہو چکی ہیں۔

لیکن یہ صرف واٹس ایپ کی بندش تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک نیا تنازع بھی جنم لے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار! ناقص غذا کینسر کا سبب بن سکتی ہے، مگر کیسے؟

حالیہ اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ نے ہر چیٹ میں نیچے دائیں کونے میں نیلا دائرہ نما بٹن شامل کر دیا ہے جو کہ “Meta AI” کا شارٹ کٹ ہے۔

یہ AI چیٹ بوٹ ہے جو سوالات کے جواب دے سکتا ہے، تجاویز دے سکتا ہے اور آپ کی تخلیقی سوچ کو بڑھا سکتا ہے۔

مگر صارفین اس تبدیلی پر خوش نہیں۔ سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’’واٹس ایپ میں Meta AI کا بٹن کیسے ہٹایا جائے؟ یہ ہر وقت سامنے رہتا ہے اور میں اسے کبھی استعمال نہیں کروں گا۔‘‘

تو سوال یہ ہے کہ کیا آپ کا فون فہرست میں ہے یا نہیں؟ معلوم کرنے کے لیے اپنے آئی فون کی Settings کھولیں، General پر جائیں اور About پر ٹیپ کریں۔ وہاں Version کے نیچے آپ کا موجودہ iOS ورژن لکھا ہو گا۔

 اگر آپ کا ورژن iOS 15.1 سے کم ہے تو فوراً Software Update پر جا کر نیا ورژن انسٹال کریں۔ بصورت دیگر آپ کی واٹس ایپ بھی ماضی کا قصہ بن سکتی ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال پرانے سسٹمز کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ جدید فیچرز اور بہتر سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا رابطہ دنیا سے جڑا رہے تو فون اپ ڈیٹ کرنا اب صرف ایک آپشن نہیں، ضرورت بن چکا ہے۔ مزید پڑھیں: چین نے 5 جی اور 6 جی ٹیکنالوجی کو پیچھے چھوڑ دیا، 10 جی انٹرنیٹ متعارف

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس