April 25, 2025 11:02 pm

English / Urdu

Follw Us on:

حافظ نعیم الرحمان کا مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس، اے پی سی بلانے کا مطالبہ 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ہرتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ “پاکستان کی جانب سے کچھ تاخیر کی گئی۔ لیکن بعد میں جو اقدامات پاکستان نے کیے ہیں وہ بالکل درست ہیں۔”

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا “ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ بات ثابت ہورہا ہے کہ کشمیرکا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پرحل کیا جانا چاہیے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ “پاکستان اور جماعت اسلامی کو جدا نہیں کیا جا سکتا۔”

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اختلافات ہر کسی کے ہوتے ہیں لیکن اس وقت ہمیں تمام اختلافات کو بالائے تاک رکھ کر مل کر کام کرنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کا مشورہ بھی دیا۔ جنگیں صرف فوجوں سے نہیں قوموں سے لڑی جاتی ہیں۔ اور جو جنگیں قوموں سے لڑی جاتی ہیں ان میں کبھی شکست نہیں ہو سکتی”

انہوں نے کہا کہ اس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں، انڈیا کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورت حال تشویشناک ہے، انڈیا کی ہر چیز میں اسرائیل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے امریکہ یہ ٹرائیکا خوفناک کھیل کھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج انڈیا کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی، انڈیا کا فالس فلیگ آپریشن نیا نہیں، انڈیا پہلے بھی یہ کر چکا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس