نیویارک سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں سکھوں کی عالمی تنظیم ‘سکھ فار جسٹس’ کے رہنما گرپتنوت سنگھ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کھلے لفظوں میں چیلنج کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ “مودی کا جنگی جنون دراصل ہندوتوا ایجنڈے کی تکمیل کی کوشش ہے جس میں سکھ سپاہیوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔“
گرپتنوت سنگھ نے بھارتی فوج میں شامل سکھ فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “یہ جنگ تمہاری نہیں ہے اور پاکستان ہمارا دشمن نہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھوں اور خالصتان تحریک کی حمایت کی ہے اور موجودہ صورتحال میں سکھ سپاہیوں کو مودی کے مفادات کی جنگ میں جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کے اس بیان نے بھارتی سیاسی و عسکری حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سکھ سپاہی واقعی مودی کی جنگ سے انکار کریں گے؟
مزید پڑھیں: یمن میں حوثیوں نے سات امریکی ڈرون مار گرائے، 200 ملین ڈالر کا نقصان