April 26, 2025 12:36 am

English / Urdu

Follw Us on:

پہلگام فالس فلیگ: انڈین پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انڈین پولیس اسٹیشن میں دائر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا۔ (فوٹو: گوگل)

پہلگام فالس فلیگ واقعہ کی انڈین پولیس سٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

ذرائع کے مطابق انڈین پولیس اسٹیشن میں دائر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا، پہلگام پولیس سٹیشن جائے وقوع سے 6 کلومیٹر دوری پر ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پہلگام حملہ 13.50 سے 14.20 تک جاری رہا، جب کہ حیران کن طور پر صرف دس منٹ بعد 14.30 منٹ پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 10 منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے۔

ایف آئی آر میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشتگرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کے مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جب کہ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا اسے ٹارگیٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پہلگام حملہ 13.50 سے 14.20 تک جاری رہا۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

واقعہ کے دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر میں “بیرونی آقاؤں کی ایماء پر” جیسے الفاظ پہلے سے شامل کر دیے جاتے ہیں، ایف آئی آر کے سامنے آنے سے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھونڈا ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، ایف آئی آر میں جھوٹ پکڑے جانے کے بعد مودی کا پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ صرف ایک مذاق بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز انڈین وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تقریباً 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا نے اس کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا اور کئی سخت فیصلے کیے گئے۔

ترجمان انڈین وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انڈیا سندھ طاس معاہدہ معطل کرتا ہے۔ انڈیا اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو واپس بلا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انڈیا پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات مزید کم کررہا ہے۔ انڈیا اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائے گا۔

انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی نیوی اور ایئرفورس کے اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس