Follw Us on:

پاکستان سے جنگ کی صورت میں انڈین معیشیت تباہ ہوجائے گی، سابق انڈین جج مرکنڈے کاٹجو کی تنبیہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان اور انڈیا دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان جنگ کسی بڑے المیے سے کم نہ ہوگی۔ (فوٹو: سماء نیوز)

انڈین سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ اگر نے پاکستان کے ساتھ کسی جنگ میں مداخلت کی تو یہ اقدام ملک کی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا۔

نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں جسٹس کاٹجو نے انڈین ٹی وی چینلز پر فوجی جرنیلوں کی جانب سے جنگی بیانات کو کھلی “بکواس” قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈین فوجی قیادت کو یہ حقیقت تسلیم کرنی چاہیے کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان جنگ کسی بڑے المیے سے کم نہ ہوگی۔

سابق جج نے کہا کہ جنگ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث نہیں بنے گی بلکہ اس سے انڈین معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا۔

مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: غزہ اور گجرات کے مسلمانوں کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب

ان کے مطابق جنگ کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی، تجارتی سرگرمیوں میں جمود اور معاشی ترقی کے عمل کو شدید دھچکا لگے گا۔

جسٹس کاٹجو نے انڈین قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ اشتعال انگیز اور جذباتی بیانات سے گریز کرے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

انہوں نے 2019 کے پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ اسلام آباد نے اس وقت ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملی۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سفارتی تعلقات انتہائی کشیدگی کا شکار ہیں سوشل میڈیا پر جنگ کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کے روز انڈین وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تقریباً 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا نے اس کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے کئی سخت فیصلے کیے۔

ترجمان انڈین وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انڈیا سندھ طاس معاہدہ معطل کرتا ہے۔ انڈیا اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو واپس بلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیل و انڈیا کی مذمت: تاجر، وکلا تنظیموں کا جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

ترجمان نے کہا کہ انڈیا پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات مزید کم کررہا ہے۔ انڈیا اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائے گا۔

انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی نیوی اور ایئرفورس کے اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس