April 26, 2025 10:56 pm

English / Urdu

Follw Us on:

ایک جانب قحط تو دوسری طرف اسرائیل کی بمباری، مزید 45 فلسطینی شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

غزہ کے مظلوم عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی ایجنسی UNRWA کے سربراہ نے اسرائیلی مظالم کو “انسانی ساختہ” اور “سیاسی مقاصد پر مبنی قحط” قرار دیا ہے، جب کہ عالمی ادارہ خوراک (WFP) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں امدادی ذخائر مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے خوراک سے متعلق خصوصی نمائندے مائیکل فخری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پچھلے 50 دن سے غزہ کو مکمل محاصرے میں لے کر قحط کے ذریعے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دے رہا ہے اور دنیا کی مجرمانہ خاموشی اس ظلم میں برابر کی شریک ہے۔

جمعہ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مزید 45 مظلوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اسپتالوں سے موصول اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور بیشتر زخمی ادویات اور خوراک کی قلت کے باعث تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 51,439 فلسطینی شہید اور 117,416 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے شہادتوں کی تعداد 61,700 سے زائد بتائی ہے جن میں وہ ہزاروں لاشیں بھی شامل ہیں جو اب تک ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔

یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مغربی دنیا، خصوصاً امریکا، اسرائیل کو کھلی سپورٹ دے رہا ہے۔

انسانی حقوق کی پامالی، بچوں کی لاشیں، تباہ حال اسپتال اور بھوکے پیاسے معصوم چہرے، مگر پھر بھی دنیا کی آنکھیں بند ہیں۔

غزہ میں بھوک، بمباری اور بے بسی کی ایک ایسی داستان رقم ہو رہی ہے اور یہ سب ہونے کہ بعد اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انسانیت مر چکی ہے؟

 مزید پڑھیں: امریکی سرپرستی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت: کیا پاکستان میں فلسطین کی حمایت بڑھ رہی ہے؟ 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس