Follw Us on:

روڈ ٹو مکہ منصوبے کی نگرانی کے لیے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
روڈ ٹو مکہ منصوبے کی نگرانی کے لیے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

سعودی عرب کا 45 رکنی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا جہاں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد پاکستانی عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

نجی نشریاتی ادارہ ایکسپریس نیوز کے مطابق  پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے حکام نے وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا، جہاں پراجیکٹ کی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

اس اقدام کے تحت پاکستانی عازمین کے لیے امیگریشن کا طریقہ کار سعودی عرب پہنچنے کے بجائے روانگی سے پہلے پاکستان میں مکمل کیا جائے گا۔

روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اس سال تقریباً 50,500 پاکستانی عازمین سعودی عرب جائیں گے۔

حکام نے بتایا کہ تقریباً 28ہزار عازمین اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 21ہزار کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور نے تصدیق کی کہ منصوبے کے تحت اسلام آباد سے 100 اور کراچی سے 80 حج پروازیں چلیں گی۔

عازمین حج کی سہولت کے لیے دونوں ہوائی اڈوں پر مخصوص امیگریشن کاؤنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ، جو پہلی بار 2019 میں شروع کیا گیا تھا، منتخب ممالک کے عازمین حج کے لیے حج کے عمل کو آسان بنانے کے لیے سعودی عرب کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس